اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

اسلام آباد سے 12 جعلی ایکسائز اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے ایکسائز آفس سے ججعلی اہلکار گرفتار کرلیے گئے، ملزمان جعلی اہلکار بن کر شہریوں سے نمبر لگانے کے عوض پیسے لیکر غائب ہوجاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایکسائز آفس میں جعلی اہلکاروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 12 جعلی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد اہلکار بن کر لوگوں سے نمبر لگانے کے عوض پیسے لے جاتے تھے، جس کی متعدد شکایات موصول ہوچکی تھیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔

تھانہ آئی نائن میں کاٹی گئی ایف آئی آر میں واضح کیا گیا ہے کہ پولیس نے جعلی اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے معاشی حب کراچی سے خود کو ایکسائز کا اعلیٰ افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے دکاندار سے ٹیکس نہ دینے کے عوض رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

دکاندار کی ہوشیاری : جعلی ایکسائز پولیس افسر پکڑا گیا

فیڈرل بی ایریا کےعلاقے میں قائم بیکری پر جعلی ایکسائز پولیس افسر نے چھاپہ مارا اور دکاندار پر رعب جماتے ہوئے اس سے ٹیکس کے بارے میں سوالات کیے۔

دکاندار کی جانب سے ٹیکس نہ دینے پر جعلی پولیس اہلکار نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جس پر دکاندار کو شک ہوا، دکاندار نے شک پڑنے پر اس سے سوالات کیے جس پر وہ سٹپٹا گیا اور ملزم کو پکڑ کر مددگار15 کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں