جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

12 وفاقی وزرا اور 9 وزرائے مملکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے نئے وزرا کی تقریب حلف برداری ہوئی، 12 وفاقی وزرا اور 9 وزرائے مملکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 3 مشیروں کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پرویزخٹک، محمدعلی اور توقیر حسین شاہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، حلف برداری 27 یا 28 فروری کو متوقع

تینوں مشیروں کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، کابینہ ڈویژن نے 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ہارون اختر، حذیفہ رحمان، مبارک زیب اور طلحہٰ برقی معاون خصوصی ہوں گے۔

وفاقی کابینہ میں توسیع، ایوان صدر میں نئے وزراء کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں