تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دبئی :‌غبن کے الزام میں 12 ملزمان کو قید 19 لاکھ درہم جرمانے کی سزا

دبئی : اماراتی عدالت نے بینک صارف کے اکاؤنٹ میں غبن کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 19 لاکھ درہم جرمانہ اور قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے پولیس افسر کے بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری میں ملوث 12 ملزمان کو 2 برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کو مجرم پانے کے بعد جعل سازی، چوری، غبن، دھوکا دہی،، اعتماد کو ختم کرنا، اختیارات کا غلط استعمال، صارف کی ذاتی معلومات عام کرنا، رشوت لینے سمیت کئی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات سنہ 2016 میں ہوئی تھی جس بینک صارف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک گیا ہوا تھا۔

متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ میں متحدہ عرب امارات سے باہر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو میرا موبائل کام نہیں کررہا تھا تھوڑی دیر بعد جب دبئی واپس آیا تو معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ میں رقم موجود ہی نہیں ہے جس کی شکایت میں ال راشدیا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اکاؤنٹ سے رقم چوری کرنے کےلیے متاثرہ شہری کے نام پر جعلی سم کارڈ نکلوایا تھا مذکورہ سم کارڈ پولیس افسر کے بینک اکاؤنٹ سے منسلک تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پولیس افسر کے موبائل نمبر سے بینک میں فون کرکے 19 لاکھ درہم کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کو کہا تاہم بینک افسر نے بغیر دستخط کے رقم کی منتقلی سے انکار کیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے متاثرہ شہری کے جعلی دستخط کرکے 1 لاکھ 75 ہزار درہم کی رقم نکال لی تھی۔

عدالت نے بیانات سننے کے بعد ملزمان کو 19 لاکھ درہم جرمانے اور 2 برس قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکام دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -