The news is by your side.

Advertisement

کوہلو: بلوچستان میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاروائی، 12 ہلاک

کوہلو: فرنٹیئرکور اور حساس ادارے نے مشترکہ کاروائی کے دوران بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے 12 شرپسندوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق حساس ادارے اور ایف سی نے ضلع کوہلو میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران 12 شرپسند ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسندوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے شرپسند فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اوراغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں