جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

پی سی بی نے 12 کرکٹرز کو لیگ کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 کرکٹرز کو کیریبین پریمیئر لیگ اور کاؤنٹی چیمپئن میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیے ہیں۔

کرکٹ بورڈ نے اسپنر نعمان علی کو لنکا شائر کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا ہے ان کے علاوہ شاداب خان، سفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، حنین شاہ، حسن نواز، عثمان خان، معاذ صداقت، محمد حارث، عثمان طارق اور اسامہ میر کو سی پی ایل 2026 کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔

سی پی ایل جانے والے 11 قومی کرکٹرز میں سے شاداب، مقیم، فرحان، نسیم، حنین، حسن، عثمان اور معاذ شامل ہیں۔

Sports News- ARY News

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ سی پی ایل 2026 میں شرکت کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلے جانے والے نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 میں شرکت کی یقین دہانی کروانے کے بعد ہی این او سی دیا جائے گا۔

شاداب، مقیم، صائم، نسیم، عثمان اور معاز چار ٹیموں کے لسٹ اے ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں کے لیے پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

علاوہ ازیں وکٹ کیپر بلے باز حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک، اسپنر طارق کو 8 سے 18 اگست تک جبکہ لیگ اسپنر اسامہ میر 7 اگست سے 21 ستمبر تک ہونے والی اوور سیز لیگ میں شرکت کے اہل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں