تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت میں شدید بارشوں سے ہولناک تباہی

نئی دہلی: بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، اترپردیش میں 12 افراد جان سے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے باعث دو مکانات گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

ریاست یو پی کے وزیراعلیٰ نے برجیش پاٹھک نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ "بھاری بارش” کے زمرے میں آتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں خستہ حال مکان گرگیا، حادثے میں نو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے، تمام افراد مزدور تھے۔

اسی طرح لکھنؤ کے جنوب مغرب میں واقعہ اناؤ قصبے میں مکان کے گرنے کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے، ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 25 افراد ہلاک

شدید بارشوں نے اتر پردیش کے دارالحکومت سمیت پوروانچل اور بندیل کھنڈ میں تباہی مچارکھی ہے، صورتحال کے پیش نظر کئی مقامات پر اسکول اور دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں۔Imageادھر موسمیاتی مرکز لکھنؤ نے یو پی میں اگلے تین دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا کم دباؤ کا علاقہ بندیل کھنڈ کے راستے یوپی میں داخل ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مون سون کی بارشیں جو کہ جنوبی ایشیا میں جون اور ستمبر کے درمیان برستی ہیں، ہر سال بڑے پیمانے پر قدرتی آفات اور حادثات خاص طور پر بھارت میں تباہی کا باعث بنتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -