ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق، صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس -
The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق، صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ دراہمہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے پر صدر عارف علوی،  وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ دو مسافر بسوں میں تصادم کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 45 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، عوام سے خون کے عطیات کی اپیل

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد فوری طور پر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، عوام سے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

دریں اثنا صدر پاکستان عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔

صدر پاکستان اور وزیرِ اعظم عمران خان نے غم زدہ خاندانوں سے بھی اظہار ہم دردی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔


پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق


حادثے کی خبر پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کا سرکاری خرچ پر ہر ممکن علاج کیا جائے۔

دریں اثنا ڈیرہ غازی خان کے کمشنر طاہر خورشید اسپتال پہنچ گئے، انھوں نے زخمیوں کے لیے اسپتال میں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں