The news is by your side.

Advertisement

ٹوتھ پیسٹ کے حیرت انگیز کمالات

ہر خاص و عام کے گھر میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو ہوتا ہی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دانت صاف کرنے کے لیے علاوہ ٹوتھ پیسٹ کو آپ کس طرح استعمال کر سکتے ہیں، ٹوتھ پیسٹ دیگر کاموں کے لئے بھی بہت مفید ہے

آج ہم آپ کو ٹوتھ پیسٹ کے ایسے استعمالات بتائیں گے جو آپ کو حیران کردیں گے۔

چمڑے کے جوتے، پرس یا جیکٹ کی صفائی

چمڑے کے جوتے، پرس یا جیکٹ کی صفائی کے لیے بھی ٹوتھ پیسٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ان پر لگائیں اور ہلکے کپڑے یا ملائم برش سے صاف کریں، اس کے بعد کپڑے سے اسے پونچھ دیں، سارے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

shoes-1

jackry-1

استری صاف کرنے کے لئے

استری صاف کرنے کے لئے اکثر استری کا نچلا حصہ خراب ہوجاتا ہے جس سے کپڑے بھی خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ اگر آپ تھوڑی سی نان جیل ٹوتھ پیسٹ لگا کر استری کو صاف کریں تو یہ بالکل نئی جیسی ہوجاتی ہے۔

istr

ہیرے کی انگوٹھی صاف کرنے کیلئے

ایک معمولی سا ٹوتھ پیسٹ ہیرے کی کھوئی ہوئی چمک بھی لوٹا سکتا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کو اس پر لگا کر گیلے کپڑے سے پونچھیں۔ تو وہ بالکل نئی جیسی ہوجائے گی۔

چاندی کے زیورات پر بھی اسے آزما سکتے ہیں، ان زیورات پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اسے خشک ہونے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔ اگر آپ کی پسندیدہ چمک نہیں آئی، تو ٹوتھ پیسٹ کو رات بھر زیورات پر لگا کر چھوڑ دیں اور اگلے دن صاف کریں۔

doamdn

بچوں کی فیڈر

بچوں کے فیڈر بچوں کے فیڈرز میں سے ناگوار بو آتی ہے جبکہ ان میں دودھ کے نشانات بھی ہوتے ہیں۔اگر آپ تھوڑی سی توٹھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے ان بوتلوں کو صاف کریں تو نہ صرف نشانات صاف ہوجائیں گے بلکہ ان میں سے بو بھی ختم ہوجائے گی۔

feed

کیل مہاسوں کے لئے

اگر آپ کیل مہاسوں کے لئے مہنگی کریموں سے تنگ آگئے ہیں تو ان پر نا ن جیل ٹوتھ پیسٹ لگائیںاور خشک ہونے تک چھوڑ دیں۔ ٹوتھ پیسٹ آپ کی جلد سے تیل اور بیکٹیریا کو ختم کرے گی اور مہاسوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔

45

ٹائلٹ کی صفائی کے لئے

اگر آپ کے ٹائلٹ کی ٹائلز اور واش بیسن پر نشانات پڑ گئے ہیں تو اسے ٹوتھ پیسٹ سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ تو یہ بالکل نئے جیسا ہوجائے گا اور آپ کی مہنگے کلینرز سے جان بھی چھوٹ جائے گی۔

3

فرش صاف کرنے کے لئے

اگر فرش میلے ہوجائیں تو ان پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر کسی کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں اور پھر دھو لیں،فرش بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔

c

فرنیچر کی صفائی کے لئے

اگر فرنیچر پر پانی یا کسی اور شے کے نشانات آجائیں تو انہیں ٹوتھ پیسٹ سے بآسانی صاف کیاجاسکتا ہے۔

f

شیشہ صاف کرنے کیلئے

شیشہ دھندلا گیا ہے، تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور خشک کپڑے سے صاف کر لیں۔ باتھ روم میں نہانے سے قبل اگر آپ شیشے کو اس طرح صاف کریں، تو اس پر دھند نہیں جمے گی۔

mi

فون کی اسکرین صاف کرنے کیلئے

2 ٹوتھ پیسٹ سے فون کی اسکرین بھی صاف کی جا سکتی ہے۔ تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ روئی پر لگا کر آہستہ آہستہ فون کی اسکرین پر گھمائیں اور کچھ دیر بعد ایک کپڑے کو پانی میں نم کر اسکرین کو اس سے پونچھ دیں۔ اسکرین چمکدار ہو جائے گی۔ البتہ فون صاف کرتے وقت سوئچ آف کرنا نہ بھولیں۔

1

گھر کی دیواریں صاف کرنے کیلیے

اگر گھر کی دیواروں پر بچوں نے رنگوں سے تصویریں بنادی ہیں، تو ان پر بھی ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں۔ ڈرائنگ پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اسے گیلے کپڑے سے پونچھ لیں۔ سارے داغ صاف ہو جائیں گے۔

clean

 

ناخنوں کو چمکانے کیلئے

اگر آپ گندے ناخنوں سے پریشان ہیں، تو انہیں بھی ٹوتھ پیسٹ سے چمکائیں۔ تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ اپنے ناخنوں پر لگائیں اور پھر برش سے آرام سے صاف کر لیں۔

2

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں