ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بچوں کی منگنی کا اعلان کرنیوالے والدین مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں کمسن بچوں کی منگنی کا اعلان کرنے والے والدین بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ مطابق مصر میں پولیس نے 11 سالہ دلہن اور 12 سالہ دلہے کے والدین کو منگنی کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا۔

مصر کے تیس کلو میٹر فاصلے پر واقع گاؤں ام خنین میں 11 سالہ لڑکی اور 12 سالہ لڑکے کی منگنی کا اعلان کیا گیا تھا۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مصر کی قومی کونسل کے مطابق دونوں گھرانوں نے منگنی کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی تھیں۔

بچوں کے والدین نے مقامی سنار سے دلہا اور دلہن کے لیے خریدے گئے زیورات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں لیکن سوشل میڈیا پر لگائی گئی تصاویر ہی والدین کی گرفتاری کا سبب بنیں۔

سیکیورٹی فورسز نے تقریب کی جگہ کا پتا لگاتے ہوئے والدین کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

کونسل کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملکی آئین میں بچوں کی شادی کی اجازت نہیں اور یہ آئین کے آرٹیکل 80 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر چائلڈ سپورٹ سسٹم کو اس واقعے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں