The news is by your side.

Advertisement

درندہ صفت ملزمان کی 12سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

گوجرہ: درندہ صفت ملزمان نے 12سالہ لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعےکامقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں نامعلوم خاتون نے ماں بیٹی کوجوس پلا کر 12سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا ، جس کے بعد لڑکی کو موچی والا روڈ پر گھرمیں موجود 4افراد نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔

لڑکی موقع سے فرارہو کر گھرپہنچی ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے گوجرہ میں 12سالہ بچی کےمبینہ اغوااورزیادتی کانوٹس لیتے ہوئے آرپی اوفیصل آبادسےرپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرکے سخت قانونی کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا متاثرہ بچی کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں