بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

12 سالہ مکشوف کا عظیم مشن جو ہر بچے کو زیورِتعلیم سے آراستہ کرنا چاہتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے تعلق رکھنے والے ننھے ماہر تعلیم 12 سالہ مکشوف جیلانی نے ہر بچے کو تعلیم سے آرستہ کرنے کے لیے اسکالر بوسٹ نامی ایپ تیار کرلی۔

چھوٹی سے عمر میں بڑا کارنامہ انجام دینے کا عزم لیے مکشوف نے یہ ایپ تیار کی ہے، ایپ کی تیاری سے مکشوف کا مقصد ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو اس مقصد کے پیش نظر ننھے طالبعلم نے ایک ایس ایپ بنا ڈالی جو تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔

مکشوف کا اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے جتنے بھی مقابلوں میں حصہ لیا ہے، صرف اس لیے لیا ہے کہ پاکستان کے اندر جو چائلڈ لیبر ہے وہ کم ہوجائے۔

- Advertisement -

12 سالہ ایپ میکر نے کہا کہ پاکستان میں 22.8 ملین بچے ہیں جن کا نام اسکول میں رجسٹر نہیں ہے، اس لیے ہم نے یہ ایپلکیشن تخلیق کی ہے۔

مکشوف کے والدین بھی ان کے اس کام پر فخر محسوس کرتے ہیں، ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہوتا ہے، والد نے کہا کہ صرف ایک سال کے اندر مکشوف دو نیشنل اور ایک انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

میں چھوٹا سا ایک بچہ ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے! یہ سنہری جملہ 12 سالہ مکشوف جیلانی پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے، مکشوف کی چاہت ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں