تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

مارچ میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

بدھ کے روز کراچی میں گرمی کا 12 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا درجہ حرارت 42.5 ڈگری رہا، سہ پہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں۔

کراچی میں بدھ کے روز شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں مارچ میں کراچی میں گرمی کا 12 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اس سے قبل 20 مارچ 2010 کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں صبح سے ہی سمندری ہوائیں بند تھیں۔ لو چلنے اور سورج کی تپش کے باعث گرمی کی شدت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی گئی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہوگیا۔

شدید گرمی کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی علاقوں کی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث ان کی اذیت دوچند ہوگئی۔ کھلے آسمان تلے کام کرنے والے مزدور دوپہر کے اوقات میں درختوں اور اونچی عمارتوں کے سائے تلے بیٹھے رہے۔

دریں اثنا سہ پہر کے وقت شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جس کے باعث درجہ حرارت نیچے آگیا اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوگیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوا 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا ہے، شدید گرمی کی نئی لہر یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

Comments