تازہ ترین

پاکستانی طالبہ کا بڑا کارنامہ، نابینا افراد کے لئے جدید سلائی مشین بناڈالی

ہے وہی لوگ جہاں میں اچھے، آتے ہیں جو کام دوسروں کے، یہ جملہ پاکستان کی ہونہار طلبہ اقصیٰ پر پورا صادق آتا ہے ، جنہوں نے نابینا خواتین کے لئے جدید سلائی مشین بناکر ثابت کیا کہ اگر قوم کی خدمت کا جذبہ سچا ہو تو کوئی رکاوٹ ان کا بال بیکا نہیں کرسکتی۔

ہونہار طالبہ اقصیٰ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی شرکت کی اور اپنی جدید سلائی مشین سے متعلق آگاہی دی، پہلے پہل اقصیٰ نے بتایا کہ جدید سلائی مشین بنانے کا خیال پڑوسی خاتون کو دیکھ کر آیا جو ایک حادثے کے باعث نابینا ہوگئی تھی، وہ بہت محنتی تھیں، اور اپنے لئے خود کچھ کرنا چاہتی تھی، ان کا جذبہ دیکھ کر دل میں خیال آیا کہ کچھ ایسا کیا جائے کہ ایسے افراد کے کام آیا جاسکے تاکہ وہ ان کے پاس اپنا کمانے کا ذریعہ ہوسکے۔

انڈسٹریل ڈیزائنر، پراڈکٹ ڈیزائنز کی طلبا اقصیٰ نے بتایا کہ میں نے جدید سلائی مشین بنانے کی ٹھانی اور اس میں نابینا افراد کے لئے نئے فیچرز متعارف کرائے، جس کا مقصد ان کی حفاظت بھی کرنا تھا۔

اقصیٰ کا کہنا تھا کہ سلائی مشین بنانے سے قبل بہت سارے ووکیشنل اداروں کا دورہ کیا، ذہنی معذور افراد کی بحالی کے اداروں کا بھی دورہ کیا، اسی لئے میں نے تہہ کیا کہ ایسے افراد کے لئے کچھ ایسی پروڈکٹ بناؤں، جسے وہ خود استعمال کرے اور اپنے لئے پیسے کمائیں۔

پروگرام میں جدید سلائی مشین کے فیچرز بیان کرتے ہوئے اقصیٰ نے بتایا کہ اس میں ایسے سنسرز اور ٹیکٹائل کیوز ہیں کہ وہ محسوس کرکے کچھ بٹن تک پہنچ جاتے ہیں۔

عموما خواتین کو سلائی میں دھاگہ پرونے میں مشکلات درپیش آتی ہیں مگر اقصی نے اپنی جدید سلائی مشین میں اس کا بہترین حل بتایا کہ دھاگا پرونے کے لئے آپ ایک بٹن استعمال کرے تو مقررہ جگہ پر ایک مخصوص آواز آتی ہے اسی دوران بٹن اوپر کی اٹھتا ہوتا ہے تو وہ اپنے ہاتھوں کی مدد سے مقررہ جگہ پر پہنچ جاکر اپنا کام سرانجام دیتے ہیں۔

اقصی نے بتایا کہ مشین کا دوسرا اہم فیچر یہ ہے کہ وہ کپڑے کا رنگ بھی بتاتی ہے، میشن میں کلر کی شناخت کرنے والے سنسر کا استعمال کیا گیا ہے۔

باخبر سویرا میں گفتگو کے دوران اقصی نے بتایا کہ تیسرا اور اہم ترین فیچر یہ ہے کہ عام سلائی مشین میں سلائی کے دوران انگلیاں نیڈل کے درمیان آکر زخمی ہوجاتی ہیں مگر اس جدید مشین میں سنسر کا استعمال اس طرح کیا گیا کہ اگر آپ کا ہاتھ نیڈل کے قریب چلا گیا تووہ خود بخود بند ہوجائے گی۔

جدید مشین کا ایک اور فیچر بتایا گیا کہ اگر سلائی کے دوران آپ کا دھاگہ ٹوٹ جائے تو بطور الارم مشین ایک خاص قسم کی آواز پیدا کرتی ہے، اس جدید سلائی مشین کی قیمت عام مشین کی قیمت سے پندرہ سو سے دو ہزار زیادہ ہے۔

Comments

- Advertisement -