تازہ ترین

کرونا مزید 7 جانیں نگل گیا، 288 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انتہائی نگہداشت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہونے لگی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار6 کرونا ٹیسٹ،28 کئے گئے، جن میں سے 288 مثبت نکلے، 24گھنٹےمیں کرونا کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح0.62فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کرونا سےمزید7افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28ہزار830ہوگئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں کورونا سے 11 اموات اور 395کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا سے متاثرہ 740زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں، جو کہ ایک سال بعد کی کم ترین سطح ہے۔

Comments

- Advertisement -