The news is by your side.

Advertisement

کراچی پہنچنے والے مسافروں کو کرونا کی تشخیص

کراچی: سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے 7 مسافروں کو کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرون ملک سےکراچی آنے والےمسافروں کے کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے آج کراچی پہنچنے والے 7 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد انہیں ہوائی اڈے کی حدود سے ہی  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق سعودی ایئرلائن سے 254 مسافر جدہ سے کراچی پہنچے تھے، جن میں سے 247 کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 7 کی رپورٹ مثبت آئی۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید60 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

دو روز قبل بھی دبئی سے کراچی آنے والے 6 مسافروں کےکرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 3 مسافروں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں جب کہ باقی 3مسافروں ‏کی عمریں 35 سے 41 سال ہیں۔

ایک روز قبل بھی  غیرملکی پروازکے5 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، گائیڈ لائنز کے مطابق ایسے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ سے اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کی صورت حال کے پیش نظر 15 ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ دیگر ممالک کو درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں