تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کورونا متاثرین سے بھرا طیارہ بھارت پہنچ گیا

کورونا زدہ مسافروں سے بھرا طیارہ بھارت میں لینڈ کر گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی سے چارٹرڈ طیارہ 179 مسافروں کو لے کر بھارتی صوبے پنجاب کے شہر ‏امرتسر پہنچا تو سوار افراد کی اکثریت کورونا سے متاثر نکلی۔

حکام کے مطابق پرواز تبلیسی (جارجیا) میں تکنیکی طور پر رکی تھی اور مبینہ طور پر اسے پرتگالی کمپنی یورو ‏اٹلانٹک ایئرویز چلاتی ہے۔

2q38fl3s

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1.30 بجے کے قریب امرتسر پہنچنے والی چارٹرڈ فلائٹ میں 179 مسافر سوار تھے جن ‏میں 19 بچے بھی تھے۔ ‏

ایئرپورٹ پر جب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تو 125 افراد وبا سے متاثر نکلے جنہیں قرنطینہ کر لیے ‏بھیج دیا گیا ہے۔

Covid-19: More than 100 test positive on an Italy-India flight - BBC News

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام بالغ افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے کیونکہ اٹلی کورونا کی نئی ویرینٹ ‏اومیکروں سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -