تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیالکوٹ واقعے ذمہ داروں کے گرد گھیرا تنگ ، تمام مرکزی ملزمان گرفتار

ٕلاہور : پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعے کے تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سیلفی لینے، ویڈیو بنانے اور پتھر لاکر دینے والے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع محکمہ داخلہ کا سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے تمام مرکزی ملزم گرفتار کرلیے، مزید 4 افراد کو گرفتار کیا جبکہ واقعے کے دوران سیلفی لینے، ویڈیو بنانے اور پتھر لا کردینے والے ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ واقعےکی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ، پنجاب پولیس نے رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ میں سیالکوٹ واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی تفصیل شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں 200چھاپے مارے گئے اور 118افرادکوحراست میں لیاگیا جبکہ سیالکوٹ واقعے کے13مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 160کیمروں میں ریکارڈ12گھنٹے کی ویڈیوکامشاہدہ کیاگیا، ہزاروں موبائل کالزکےڈیٹاکاتجزیہ کیاگیا، ویڈیوزاورموبائل کالزکافرانزک تجزیہ کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -