راولپنڈی گرلزکالج میں دہشت گردی کی افواہ، تیرہ طالبات زخمی -
The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی گرلزکالج میں دہشت گردی کی افواہ، تیرہ طالبات زخمی

راولپنڈی: پولیس اورکارچوروں کے درمیان مقابلے نےگرلز کالج میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی افواہ سے بھگدڑمچ گئی جس کے نتیجے میں تیرہ طالبات زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کالج کے نزدیک فائرنگ کی آوازپروقار النسا گرلزکالج میں دہشت گرد کے گھسنے کی افواہ گرش کرنے لگی جس کے سبب طالبات میں خوف وہراس پھیل گیا۔

جان کے خوف اوردہشت کے عالم میں کئی طالبات نے کالج سے نکلنے کی کوشش کی اوربھگدڑ کے باعث گرنے سے ایک درجن سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں۔

طالبات کے اہلخانہ کو جیسے ہی کالج میں بھگدڑ کے واقعے کی اطلاع ملی تو فوراً ہی کالج کا رخ کیا جس کے سبب علاقے میں سراسیمگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

کوئیک رسپانس فورس نے فوری طور پرکالج میں پہنچ کرصورتحال کوقابو کیا، آرپی او راولپنڈی فخرسلطان کا کہنا ہے کہ کالج میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

آر پی اوکا کہناتھا کہ پولیس کارچوروں کا تعاقب کررہی تھی کہ انہوں نے وقار النسا کالج کے قریب پولیس پارٹی پرفائرنگ کی جس کی آواز سے یہ ساری صورتحال پیدا ہوئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں