راولپنڈی (15 جنوری 2026): سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں بھارتی حماحیت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک کر دیے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مزید 5 خوارج مارے گئے۔
ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عز استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی اور ملکی سلامتی کو لاحق ہر خطرے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


