The news is by your side.

Advertisement

چنیوٹ: زمیندار نے 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے بعد آگ لگادی

چنیوٹ میں بااثر زمیندار نے تین ساتھیوں کے ہمراہ 13 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر ملزمان نے اسے زندہ جلا دیا۔ متاثرہ کے جسم کا 30 فیصد حصہ جھلس گیا۔

تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 468 کے رہائشی احمد علی کی 13 سالہ بیٹی منور بی بی کو علاقہ کے بااثر زمیندار ارشد نے اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا اور فصلوں میں لے جا کر اپنے ساتھیوں سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں پولیس پر 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کا الزام

منور بی بی کے شور مچانے پر زمیندار ارشد نے فصلوں میں ہی اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ آگ دیکھ کر گاؤں والے اکٹھے ہوگئے اور منور بی بی کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر اسپتال کے سرجن ڈاکٹر محمد علی کے مطابق بچی کے جسم کا 30 فیصد حصہ جل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد میں خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

دوسری طرف پولیس تھانہ رجوعہ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے گئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں