بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

پاکستان سے آج کن مشرق وسطیٰ ممالک کی پروازیں منسوخ ہوئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (05 مارچ 2026): پاکستان سے آج یو اے ای، بحرین، کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطیٰ کی 130 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی صورت حال بدستور کشیدہ ہے جس کی وجہ سے فضائی حدود کی بندش برقرار ہے، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے لیے ایک سو تیس پروازیں منسوخ ہوئیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 30 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد سے دبئی، ابوظبی، دوحہ، بحرین، کویت، شارجہ سمیت دیگر مقامات کے لیے 36 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، قطر، کویت، بحرین کی 22 پروازیں منسوخ ہوئیں، پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر، ابوظبی کی 14 فلائٹس، ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ، کویت کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، ابوظبی سمیت دیگر مشرق وسطیٰ کی 10 پروازیں، فیصل آباد ایئرپورٹ سے 4 مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پاکستان سے 6 روز کے دوران مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 708 ہو گئیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں