تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

130 سالہ متعمر شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ: سعدی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر انڈونیشیا کے معمر شہری حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصٰلات کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 130 سالہ حاجی اوحی ایڈاروس سامری رواں برس شاہی پروٹوکول میں حج کے ارکان ادا کریں گے کیونکہ انہیں شاہ سلمان نے خصوصی دعوت دے کر مدعو کیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے سامری سمیت اُن کی فیملی کے 6 افراد کو بھی شاہی مہمان کے طور پر مدعو کیا، گزشتہ روز شاہی مہمان جکارتہ سے جدہ پہنچے۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر انڈونیشیا میں تعینات سفیر ایصام ال تہقافی نے استقبال کیا اور  شاہی مہمان کو پروٹوکول میں لے کر حرم روانہ ہوئے جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا نے ہر سال کی طرح امسال بھی ہزاروں مسلمانوں کو حج اور عمرہ کی خصوصی دعوت بھیجی ہے۔ وزارت مذہبی امور تمام مہمانوں کے طعام ، قیام و دیگر چیزوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -