تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی ٹی آئی آج مردان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے اور ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی کے زیر انتظام حقیقی آزادی تحریک کے سلسلے میں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے، جلسے سے چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔

پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے مطابق پی ٹی آئی کا مردان جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، جلسے میں نوجوان، طلبا، خواتین اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کرینگے، جلسہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نفرت کا اظہار ہے، عمراں خان کے جلسوں میں عوام کا سونامی اس بات کا ثبوت ہےکہ قابض حکومت کو فوری انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔

سینئر وزیر کے پی کے حکومت عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پی ٹی آئی کا آج شام چھ بجے ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، جلسےکی تیاریاں مکمل ہوچکی ، مرکزی قائدین کے لئے 30 فٹ چوڑا،80فٹ لمباا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ حالات خراب ہونےکی ذمہ دار امپورٹڈ حکمران ہو نگے، شہبازشریف،حمزہ شریف کرپشن کیسز میں ضمانت پرہیں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم مافیا کا سامنا کر رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ”ن لیگی رہنما نواز شریف کو کہتے ہیں خان تو چلا گیا ہمیں پھنسا دیا

گذشتہ روز مردان جلسے کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہےکہ ہم غیرت مندقوم ہیں،ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، ہم خود پر مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، 13 مئی کومیں آپ کے پاس آرہا ہوں، مزید گفتگو 13 مئی کی شام کومردان میں پہنچ کر کروں گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مئی کے آخری ہفتے میں قوم کو اسلام آباد میں جمع ہونے کی کال دیں گے۔

Comments

- Advertisement -