The news is by your side.

Advertisement

ویمن کھلاڑی طوبیٰ حسن نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھادی

دبئی: قومی ویمنز ٹیم کے ابھرتی ہوئے کھلاڑی طوبیٰ حسن نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھادی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ڈیبیو سیریز میں سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طوبیٰ حسن نے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، اس کے ساتھ ہی وہ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔

طوبی نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں 8.8 کی اوسط سے 5 وکٹیں حاصل کیں، اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل میچ میں طوبیٰ حسن نے 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا اور بہترین اکانومی ریٹ کی وجہ سے سیریز کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوبیٰ حسن نے ڈیبیو میچ ہی ریکارڈ قائم کردیا

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئی تھیں جن میں طوبیٰ حسن اور کپتان بسمہ معروف شامل تھیں، ان دو کے علاوہ جرسی کی ٹرینیٹی اسمتھ بھی نامزد ہونے والی کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں