The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں کرونا وائرس کے132 نئےکیسز رپورٹ

کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کے 132 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 541 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے 132 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر قائد میں کرونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 541 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس میں مبتلا 8 مریض جان کی بازی ہارگئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 7مرد شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر 65 سال ہے جبکہ مرنے والے مردوں کی عمر 80، 65، 77، 53، 65، 62 اور 45 سال ہے۔

سندھ بھر میں 625 کرونا کےمریض صحت یاب اور 1 ہزار 863 مریض زیر علاج ہیں،کرونا کے باعث سندھ بھر میں 56 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے صوبے بھر میں اب تک 24 ہزار 438 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس COVID 19 کے مریضوں کی تعداد 8348 ہو گئی ہے جبکہ 168 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں