تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکا، 139 سالہ قدیم گھر ایک جگہ سے دوسرے پتے پر منتقل

سان فرانسسکو: امریکی شہر سان فرانسسکو میں قائم 139 سالہ قدیم گھر کو جدید طریقے سے گھسیٹ کر منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

امریکی شہر سان فرانسسکو میں ایک سو انتالیس سال قدیم ’’وکٹوریہ ہاؤس‘‘ کو نئے پتے (ایڈریس) پر منتقل کردیا گیا،ملکہ برطانیہ کے دور میں تعمیر ہونے والے اس گھر کو دیوہیکل ٹرالوں پر لاد کر چھ بلاکس کی دوری پرموجود مقام تک پہنچایا گیا۔

Truck pulls a Victorian home through San Francisco

رپورٹ کے مطابق دو منزلہ گھرمنتقل کرنے کے لیے مالک مکان کو چار لاکھ ڈالرز کے اخراجات برداشت کرنا پڑے۔گھر کی منتقلی کے دوران راستے میں آنے والی اسٹریٹ لائٹس، پارکنگ میٹرزاورکئی یوٹیلٹی لائنز کو بھی ہٹایا گیا۔

پانچ ہزار اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر تعمیر شدہ ’وکٹورین ہاؤس‘ یعنی سابقہ ملکہ برطانیہ کے دور میں تعمیر ہونے والے اس گھر کی انفرادیت اس کی بڑی بڑی کھڑکیاں اور ایک بھورے رنگ کا مرکزی دروازہ ہے۔

اس عمل کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد بھی آس پاس کی سڑکوں پر موجود رہی۔

Comments

- Advertisement -