تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

او آئی سی کا تیرہواں سربراہی اجلاس، ممنون حسین پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں

استنبول: اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کا سربراہی اجلاس ترکی کے شہراستنبول میں منعقد ہورہا ہے، اجلاس میں صدرممنون حسین پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اوآئی سی کے تیرہویں سربراہی اجلاس میں تیس ملکوں کے سربراہان اوراہم شخصیات شریک ہیں۔

اجلاس میں شام، یمن، لیبیا، افغانستان اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورمسلم امہ کودرپیش چیلنجزپربھی غور کیا جائے گا۔

اسلامی ممالک کے سربراہان علاقائی اورعالمی سطح پر او آئی سی کا کردار مزید مؤثر بنانے اور مشترکہ لائحہ عمل پربھی بات چیت کریں گے۔

او آئی سی اجلاس کے اس اجلاس کے موقع پرسیکورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔

21 اگست 1969ء کو مسجد اقصی پر یہودی حملے کے ردعمل کےطور پر 25 ستمبر 1969ء کو مراکش کے شہر رباط میں او آئی سی کا قیام عمل میں آیا۔

او آئی سی کا مستقل دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم ہے۔ اس وقت او آئی سی کے سیکرٹری ایاد بن امین مدنی ہیں جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ وہ 31 جنوری 2014ء سے اس عہدے پر فائز ہیں۔

Comments

- Advertisement -