تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

افغان فورسز کا فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل: افغانستان میں ملکی فورسز کے فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے یہ فضائی کارروائی افغانستان کے شہر قندوز میں کی گئی جس کے باعث 14 عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق قندوز شہر میں افغان فوج کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے لیے فضائی حملے کی مدد لی گئی تاہم حملے میں چودہ عام شہریوں کی اموات ہوئیں اور کئی زخمی ہوئے۔

افغان حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ شہر قندوز کے علاقے چار درہ میں کیا گیا جبکہ اس علاقے میں طالبان اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی جاری تھیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس حملے میں تین گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ علاقے میں طالبان کے اثر وسوخ کو ختم کرنے کے لیے فورسز سے مقابلے جاری ہیں۔


افغانستان: طالبان کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہل کار ہلاک


قبل ازیں افغان فورسز نے رواں سال مارچ میں قندوز کے علاقے دست ارچی میں قائم ایک مدرسے میں فضائی کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں برس جنوری سے جون تک کے عرصے میں افغانستان میں ہونے والے فضائی حملوں میں عام شہری کی ہلاکتیں ریکارڈ حد تک زیادہ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فضائی حملوں میں ہونے والی عام شہریوں کی ہلاکتوں میں حالیہ کچھ عرصے میں نمایاں اضافے کا رجحان ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -