ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ایک درخت پر 14 مختلف اقسام کے آم، کسان کے تجربے پر دنیا حیران

اشتہار

حیرت انگیز

(12 مئی 2026): کسی بھی پھل کا درخت ایک ہی قسم کی فصل دیتا ہے لیکن ایک کسان نے درخت سے 14 اقسام کے آم کا پھل کاشت کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

کسی پھل کا درخت ہو یا سبزی کا پیڑ، وہ ایک ہی قسم کا پھل یا سبزی کی فصل دیتا ہے۔ مگر ایک کسان نے نا قابل یقین تجربہ کرتے ہوئے ایک درخت سے 14 مختلف اقسام کے آم کاشت کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

یہ حیرت انگیز کارنامہ بھارتی ضلع گجرات کے کسان اوکا بھائی بھٹی نے انجام دیا ہے، جنہوں نے گاؤں میں ایک ہی آم کے درخت پر 14 مختلف اقسام کے آموں کی فصل کاشت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اوکابھائی بھٹی نے گرافٹنگ تکنیک اور سائنسی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی درخت پر مختلف اقسام کے آم اُگائے ہیں۔

آموں کے موسم میں یہ درخت الگ الگ رنگ، شکل اور ذائقے والے آموں سے بھر جاتا ہے، جسے دیکھنے کے لئے نہ صرف آس پاس کے دیہات بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی لوگ پہنچ رہے ہیں۔

اوکابھائی بھٹی کے مطابق اس درخت پر کیسر، امرپالی، لنگڑا، بادامی، گلابی، رس بری، جمعدار، کالا جمعدار، ہاپس اور طوطاپری سمیت کئی اقسام کے آم اگائے گئے ہیں۔ ہر قسم کے آم کا ذائقہ، خوشبو اور رنگت ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

مقامی افراد کے مطابق ان میں بعض آموں کی اقسام نایاب ہیں، جو نوابی دور میں کافی مشہور ہوا کرتی تھیں۔ اس انوکھے تجربے کو دیکھنے کے لیے زراعت اور باغبانی سے وابستہ افراد بھی بڑی تعداد میں گاؤں کا رخ کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں