منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کوئٹہ: ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آر ٹی او کوئٹہ فوری بند کردیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں افسران اور ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ آنے تک لارج ٹیکس یونٹ میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو ایف بی آر نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر دفاتر میں کاغذی کارروائی کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں جس کے تحت خط و کتابت اور فیکس کے استعمال کو محدود کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 514 ہے، کرونا کے باعث اموات 312 ہوگئیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 3 ہزار 233 ہوگئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں