جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

دبئی پولیس نے جعل سازی کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو نقد انعام کے جھوٹے پیغامات بھیج کر لوٹنے والے 14 ایشیائی افراد پر مشتمل گروہ کوگرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایشیائی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو عوام کو انعامات کے جھوٹے پیغامات بھیجتے تھے۔

دبئی پولیس نے ہفتے کے روز بیان جاری کیا تھا جس میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ نے دبئی کے بڑے اداروں کے نام سے جھوٹے نقد انعام کے جھوٹے پیغام بھیج کر متعدد افراد کو لوٹ چکے ہیں۔

- Advertisement -

دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ موبائل پر پیغام موصول ہونے کے بعد متاثرہ افراد جب انعام لینے کا مطالبہ کرتے تھے تو مذکورہ گروہ کے افراد انعام دینے کے لیے رقم منتقل کرنے کا کہتے تھے۔


دبئی‘بٹ کوائن کا لالچ دے کر 70 لاکھ درہم لوٹنے والا گروہ گرفتار


پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر دبئی کے علاقے ہورالانز میں واقع فلیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے کر 90 موبائل فون، متعدد غیر قانونی سم کارڈز اور بڑی تعداد میں پیسے ضبط کیے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان کرنل عمر بن حماد کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ وزٹ ویزے پر دبئی میں داخل ہوا تھا اور اس گروہ کے سرغنا کو عربی پر عبور حاصل تھا۔


ابوظہبی پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرکے ہیروئن اور کرسٹل برآمد کرلی


پولیس ترجمان کرنل عمر کا کہنا تھا کہ گروہ کا طریقہ واردات یہ تھا کہ گروہ کا رکن پہلے کسی نمبر پر فون کرکے مالک سے انگلش میں بات کرتا تھا اور اسے نقد انعام کی ساری معلومات فراہم کرنے کے بعد فون کال گروہ کے سرغنا کو منتقل کردتیا تھا جو عربی میں لوگوں سے گفتگو کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگوں اطمئنان ہوجاتا تھا کہ یہ دبئی کے کسی اسٹور سے ہی انعام ملا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں شہریوں کو دھوکا دہی کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل عدالت میں پیش کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں