پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ، ایک دن میں 14 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 14 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار673 تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے 3 لاکھ 7ہزار 950 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 14 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار673 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 625 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار84 تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9ہزار461 ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 7ہزار 950 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ملک کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 805مریض زیرعلاج ہیں ، جن میں سے 80 مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 42 ہزار 134 کیسز،پنجاب میں ایک لاکھ 1760، خیبر پختونخوا میں 38ہزار708کیسز سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں 18ہزار187کیسز ، گلگت بلتستان میں 4084، بلوچستان میں 15ہزار704 کیسز اور آزادکشمیر میں کورونا کے 3507 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں