اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

دبئی جاب فیئر، 14 پاکستانیوں کی قسمت کھل گئی، اعلیٰ عہدوں پر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاب فیئر میں 14 پاکستانیوں کو مختلف اعلیٰ عہدوں پر تعینات کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انفارمیشن ٹیکنالوجی فرمز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 14 انجینئرز کو رواں ہفتے مختلف اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا ہے۔

[bs-quote quote=”جاب فیئر میں 150 شرکاء کے انٹرویوز کیے گئے تھے جن میں سے 14 خوش نصیب نوجوانوں کو منتخب کیا گیا۔” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

جاب فیئر کا اہتمام ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی پاکستان اور ہواوے مڈل ایسٹ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے مزید انجینئرز سلیکٹ ہوگئے ہیں جنہیں گلف ممالک بحرین، اومان میں تعینات کیا جائے گا۔

جاب فیئر میں 150 شرکاء کے انٹرویوز کیے گئے تھے جن میں سے 14 خوش نصیب نوجوانوں کو منتخب کیا گیا۔

یو اے ای بیسڈ فرم کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے مزید نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جنہیں مستقبل قریب میں متحدہ عرب امارات کے مختلف پروجیکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں