تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شامی ایئر بیس پراسرائیل نے میزائل فائر کیے تھے، روس کا الزام

دمشق : روس نے الزام عائد کیا ہے کہ پیر کی صبح شام کے ٹیاس (ٹی 4) فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیل کی جانب سے متعدد میزائل داغے گئے تھے، فضائی حملوں کےنتیجے میں چودہ افراد کے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شام کے حمس کے قریب ٹی فور ایئر بیس پر پیر کی صبح تین بج کر25 منٹ اور 53 منٹ پر یکے بعد دیگرے 8 میزائل داغے گئے تھے۔

شام اور روس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے شامی ایئر بیس پر 8 میزائل داغے ہیں۔

شام اور روس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں چودہ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شام میں فوجی ہوائی اڈے پرمیزائل حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دو روز قبل شامی شہر دوما میں حکومتی افواج کی جانب سے کیے گئے گیس حملوں میں 70 افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری سراپا احتجاج ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمیائی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیا تھا کہ ایران اور روس شامی صدر بشارالاسد’جانور‘ کی حمایت کررہیں ہیں، شامی حکومت کو گیس حملوں کی’بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی‘۔

روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے داغے گئے 8 میزائلوں میں سے 5 کو ہوا میں تباہ کردیا گیا تھا البتہ تین میزائلوں نے ایئر بیس کے مغربی حصّے کو نشانہ بنایا ہے۔


شامی ایئربیس پرمتعدد میزائل حملے، 14 افرادجاں بحق،متعدد زخمی


اسرائیلی جنگی طیارے پہلے بھی شام پر متعدد دفعہ میزایل حملے کرچکے ہیں اور لیکن اسرائیلی حکام سن 2012 میں صیہونی افواج کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسرائیل نے سب سے بڑا فضائی حملہ رواں سال فروری میں مذکورہ ایئر بیس پر ہی کیا گیا تھا۔

اسرائیل کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران شام کے فوجی ہوائی اڈے سے اسرائیلی حدود میں ڈرون طیارے داخل کرچکا ہے، جسے اسرائیلی ایف 16 طیاروں نے شام کی فضائی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مارگرایا تھا۔ اسرائیل ہرگز ایران کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں بننے دیے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور سپاہ پاسداران طویل عرصے سے ٹی فور ایئر بیس کا استعمال لبنان میں سرگرم شیعہ مسلح گروپ حزب اللہ اسلحے کی فراہمی کے استعمال کررہا تھا۔

برطانیہ کی سیریئن آبزرویٹری نامی انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ایئر بیس پر میزائل حملوں میں ایرانیوں سمیت 14 جنگوؤں جاں بحق ہوئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق روس اور ایران کی حمایت یافتہ سرکاری افواج سمیت لبنانی ملیشیا حزب اللہ بھی اس وقت ہوائی اڈے پر موجود تھی۔ تاہم روسی وزارت دفاع نے شام میں موجود کسی بھی روسی فوجی کے اس حملے میں تردیدکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -