منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

14 حوالاتیوں کے فرار ہونے کے کیس کی تحقیقات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (11 جولائی 2026): کہوٹہ عدالت سے پیشی پر 14 حوالاتیوں کے فرار ہونے کے کیس میں آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کے احکامات پر تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی۔

پولیس کے چار سینیئر ترین افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے 14 حوالاتیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر مکمل چھان بین کی، عملے کی غفلت، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور حوالاتیوں کے پلان سکیورٹی کی تحقیقات کی گئیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سرکاری و غیر سرکاری عملے، فرار ہونے والے حوالاتیوں اور حراست میں لیے جانے والے اڈیالہ جیل گارڈ کے عملے کے بھی بیان قلم بند کیے۔

ڈی آئی جی اشفاق احمد پر مشتمل کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی جو آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی سپیشل برانچ اور دو سینیئر پولیس افسر بھی شامل تھے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے رپورٹ کی روشنی میں بڑی کارروائی اور سکیورٹی انتظامات اثر نو کیے جانے سے متعلق احکامات کا امکان ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فرار ہونے والے 14 حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں