تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاک فوج اور شہداء کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والے قانون کی گرفت میں آگئے

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاک فوج اور شہدا کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا ہے۔

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہیلی کاپٹرحادثے کے خلاف منفی مہم چلانے پر سترہ مقدمات درج ہوئے، ان مقدمات میں 39 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے، جن میں سے 14 کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تین تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی، لاہور اور کے پی سے عمل میں لائی گئی۔

کہاں سے کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور زون سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، جہاں 26 انکوائریز کے بعد 12 مقدمات درج ہوئے جبکہ 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، اسلام آباد میں 6 انکوائریر اور ایک مقدمہ درج کیا گیا جبکہ کراچی میں 3 انکوائریز اور ایک مقدمہ درج ہوا، جس میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کے پی میں 2 انکوائریز ہوئیں جس کے نتیجے میں 2 مقدمات قائم کئے گئے جبکہ ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سوشل اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہونے کا انکشاف

ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھٹیا مہم کاحصہ بننےوالے444اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہوئے جبکہ 415 دیگرممالک سے آپریٹ ہوئے، 489اکاؤنٹس ایسےہیں جوفوج اورشہدا کے خلاف مہم کا حصہ بنے، ان میں سے 208اکاؤنٹس جعلی یا غیر تصدیق شدہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے شہداء کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 754 ٹوئٹ کی نشاندہی کرلی گئی

یاد رہے کہ رواں سال دو اگست کو بلوچستان ہیلی کاپٹرحادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی سمیت چھ اہلکاروں نے اس وقت جام شہادت نوش کیا تھا جب وہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی آپریشن کا جائزہ لے رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -