تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خطرناک اژدھوں سے کھیلنے والی 14 سالہ لڑکی ویڈیو وائرل

جکارتہ : انڈونیشیا کی 14 سالہ لڑکی نے خطرناک اژدھے پال کر دنیا کو حیران کردیا، یہ بچی اپنے اژدھوں کیساتھ کسی پالتو جانور کی کھیلتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر لوگوں کو کوئی نا کوئی جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے لیکن ایسے افراد بہت کم پائے جاتے ہیں جو جنگلی جانور کو پالنے کا شوق رکھتے ہیں۔

چودہ سالہ چھلوا اسما کمال ایسی ایک انسان ہیں جنہیں خطرناک اژدھے پالنے کا شوق ہے اور انہوں نے اپنے اس شوق کی تکمیل کےلیے 6 بڑے اژدھے بھی پال رکھے ہیں جن وہ کسی بچے کی طرح پیار کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کھیلتی بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر 14 سالہ انڈونیشین لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے اژدھوں کو نہلاتے دھلاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

چھلوا اسما کمال کا کہنا ہے کہ میرے پاس گزشتہ دس برس سے یہ اژدھے موجود ہیں، میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 14 سالہ بچی چھلوا کے علاوہ اس کا چھوٹا بھائی بھی خطرناک سانپوں کے ساتھ انسیت رکھتا ہے، انسٹا گرام پر شیئر ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی خطرناک سانپوں کے ساتھ لیٹا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -