تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پانچ سال سے بند دکان میں کروڑوں‌ روپے کی چوری

کانپور: بھارتی ریاست اترپردیش میں نامعلوم افراد 5 سال سے بند جیولری کی دکان سے 140 کروڑ روپے کی مالیت کے زیورات لے اڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں واقع کانپور کے پولیس اسٹیشن میں تاجر نے شکایت درج کرائی کہ اُس کی پانچ سال سے بند دکان میں چوری ہوئی۔

برہانہ روڈ پر واقع مارکیٹ کی یہ دکان شراکت داروں کے تنازع کی وجہ سے پانچ برس قبل بند کی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق مالک نے بدھ کے روز تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اُس کی دکان میں چوری ہوئی جس کے نتیجے میں نامعلوم افراد 140 کروڑ روپے کی مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوئے۔

مزید پڑھیں: ابوظہبی: بینک ملازمہ کروڑوں درہم چوری کرنے کے الزام میں گرفتار

دکاندار نے محکمہ پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم افراد 10 ہزار کیرات ہیرے، 5 سو کلو چاندی، 100 کلو سونا جبکہ 5 ہزار کیرات کے جواہرات اور دیگر قیمتی دستاویزات لے گئے۔

پولیس افسر راج کمار اگروال کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا، مارکیٹ میں چونکہ دیگر بھی جیولرز کی دکانیں موجود ہیں اس لیے یہاں پر انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہوئے ہیں جن کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دکان 30 مئی 2013 کو کاروباری تنازع کے بعد بند ہوگئی تھی جس کے بعد ایک شراکت دار نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

اترپردیش کی عدالت نے دونوں شراکت داروں کو پولیس کی موجودگی میں دکان کھولنے کی اجازت دی تھی، چوری کی واردات عدالتی حکم کے چند روز بعد ہوئی۔

Comments

- Advertisement -