جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین: پہلے مرحلے پر 1470 دکانیں، اسٹالز دیے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین کو متبادل دکانیں دینے کا اعلان کر دیا، پہلے مرحلے میں 1470 دکانیں اور اسٹالز قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین کے مطابق میئر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین سے کیا وعدہ نبھانے کا آغاز کر دیا، متاثرین کو قرعہ اندازی کے ذریعے مرحلہ وار متبادل جگہیں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

[bs-quote quote=”مختلف علاقوں میں دکانیں قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”میئر کراچی”][/bs-quote]

- Advertisement -

پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں متاثرین کو قرعہ اندازی سے 2100 دکانیں دی جائیں گی، لائنز ایریا پارکنگ پلازہ کے گراؤنڈ، میز نائن فلور میں 240 دکانیں دی جائیں گی۔

پی آئی ڈی سی روڈ پر کے ایم سی فرنیچر مارکیٹ میں 250 دکانیں دی جائیں گی، جب کہ پارکنگ پلازہ کے سامنے خالی پلاٹ پر 400 دکانیں دی جائیں گی اور لائنز ایریا شہاب الدین مارکیٹ میں 350 دکانیں دی جائیں گی۔

رنچھوڑ لائن کے ایم سی مارکیٹ میں بھی 61 اسٹال، اکبر روڈ فرنیچر مارکیٹ کے ایم سی میں 42 اسٹالز الاٹ کیے جائیں گے جب کہ لیاری کھڈا مارکیٹ میں 100 متبادل دکانیں، اور کے ایم سی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں 27 اسٹالز دیے جائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  میئر کراچی وسیم اختر کا خرم شیرزمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس


قبل ازیں ایمپریس مارکیٹ و دیگر متاثرین کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متاثرین کو متبادل دکانیں دی جائیں گی۔

میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ بحالی منصوبے پر عمل درآمد کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں دکانیں قرعہ اندازی کے ذریعے دی جائیں گی، اجلاس میں ایمپریس مارکیٹ کی تاریخی حیثیت کی بحالی کے اقدامات پر غور کیا گیا، محکمہ ثقافت کی مشاورت سے منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں