تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

امریکی ریاست کیلفورنیا کی ساحلی پٹی پرسفید شارکس کی بھرمار

کیلفورنیا : امریکی ریاست کیلفورنیا کی ساحلی پٹی پرسفید شارکس کی بھرمار سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

امریکی ریاست کیلفورنیا میں اورنج کاؤنٹی کی ساحلی پٹی پر سفید شارکس نمودار ہوگئیں، مچھلیوں کا یہ غول 10 سے15  مچھلیوں پرمشتمل تھا، جن میں زیادہ تر کی لمبائی پانچ سے چھ فیٹ کے درمیان تھیں جبکہ ایک سفید شارک کی لمبائی دس فیٹ تک بتائی گئی۔

شارک مچھلیوں کے نمودار ہونے پر ساحلی پٹی پر تفریحی کیلئے آئے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شارک وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سفید شارکس کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ موسمیاتی تبدیلی سے منسلک گرم پانی ہے۔

گزشتہ ماہ انتیس اپریل کو ساحلی پٹی پر شارک کے حملے میں ایک خاتون بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلوں پر حملہ آور ہونے والی لگ بھگ بیس فٹ لمبی سفید شارک کے حملے اکثر زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ جبکہ فلوریڈا میں وولوسیا کاؤنٹی کے ساحلی علاقے کے دنیا بھر میں شارک مچھلیوں کے حملوں کا مرکزی مقام گردانا جاتا ہے۔ 1996ء تا 2008ء دنیا بھر میں پیش آنے والے شارک کے حملوں میں سے ہر پانچواں واقعہ یہیں پیش آیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں شارک مچھلی کے نوے فیصد حملے جان لیوا نہیں ہوتے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -