تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جان کی پروا کیے بغیر بھائی نے خونخوار مگرمچھ سے لڑ کر بہن کو بچالیا

منیلا: فلپائن میں 15 سالہ بھائی نے جان کی پروا کیے بغیر خونخوار مگرچھ سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بہن کو بچالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں 15 سالہ بھائی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے 14 فٹ لمبے مگرچھ کے جبڑوں سے اپنی بہن کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق فلپائن کے علاقے پلاوان کی ندی کے چھوٹے پل سے 15 سالہ بھائی ہاشم اپنی 12 سالہ بہن ہائنا کے ساتھ گزر رہا تھا کہ اچانک پانی میں چھپے 14 فٹ لمبے مگرمچھ نے بہن کی ٹانگ دبوچ کر اسے کھینچ کر لے جانے کی کوشش کی۔

مگرمچھ جیسے ہی پلٹا اور پتھر لگنے کے باعث اس کی گرفت ڈھیلی ہوئی اور بچی کے بھائی نے پوری طاقت سے بہن کو اپنی جانب کھینچ لیا۔

اس طرح 12 سالہ ہائنا مگرمچھ کے جبڑے سے آزاد ہوگئی، بھائی نے بہن کی زندگی تو بچالی لیکن اس کی ٹانگ پر گہرے زخم آگئے۔

مزید پڑھیں: بہادر شخص کا کارنامہ، ہاتھوں سے خونخوار مگرمچھ پکڑ لیا

رپورٹ کے مطابق ہائنا کی حالت خطرے سےت باہر ہے جبکہ 15 سالہ ہاشم بہن کو بچانے پر سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا ہے۔

ہائنا نے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھائی سے بہت محبت کرتی ہوں اس نے میری زندگی بچالی ورنہ میں مگرمچھ کی خوراک بن چکی ہوتی۔

ہاشم کا کہنا تھا کہ پہلے میں پل کراس کررہا تھا جب میں نے پلٹ کر بہن کی طرف دیکھا تو ہائنا مگرمچھ کے منہ میں تھی اور وہ کھینچ کر لے جارہا تھا تاہم میں نے ہمت کی اور بہن کو بچانے میں کامیاب رہا۔

Comments

- Advertisement -