منگل, جون 9, 2026
اشتہار

15 سالہ کرکٹر نے اپنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں عالمی ریکارڈ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

(22 مارچ 2026): روانڈا ٹیم کی ہونہار اوپنر فینی یوتاگوشی مانندے نے صرف 15 سال کی عمر میں اپنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

فینی یوتاگوشی نے یہ ریکارڈ نائجیریا انویٹیشنل ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں گھانا کے خلاف میچ میں بنایا اور کئی سابق ریکارڈ پاش پاش کر دیے۔

15 سالہ اوپنر نے اپنے ڈیبیو میچ میں صرف 65 گیندوں پر ناقابلِ شکست 111 رنز اسکور کیے اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کی کم عمر ترین سنچری بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔
فینی نے یہ سنگ میل صرف 15 سال اور 223 دن کی عمر میں حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ یوگنڈا پروسکوویا الاکو کے پاس تھا، جنہوں نے 2016 میں 16 سال اور 233 دن کی عمر میں مالی کے خلاف 2019 میں سنچری اسکور کر کے اپنے نام کیا تھا

صرف یہی نہیں بلکہ فینی یاتاگوشی کی یہ اننگز ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور بھی قرار پائی۔ اس سے قبل اس ریکارڈ پر آسٹریلیا کی کیرن رولٹن کا قبضہ تھا، جنہوں نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 96 رنز بنا رکھے تھے۔

 

واضح رہے کہ فینی کی اس شاندار اننگ کی بدلوت میچ میں روانڈا نے گھانا کو 122 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں