تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سورج گرہن کا براہ راست نظارہ، بچوں‌ سمیت 15 افراد بینائی سے محروم

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت میں گزشتہ برس ہونے والے سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کرنے والے 15 شہری بینائی سے محروم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 10 سے 20 سال تک کی عمر کے لوگوں نے 26 دسمبر کو ہونے والے سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کیا تھا۔

مذکورہ افراد کو آنکھوں میں درد کی شکایت اور اندھیرے (کچھ نظر نہ آنے) کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں رکھنے کے بعد چند ٹیسٹ کیے۔

ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ افراد کی بینائی کبھی واپس نہیں آسکتی۔ ڈاکٹر کے مطابق سورج گرہن کو خصوصی چشموں کے بجائے براہ راست دیکھنے سے متاثرہ افراد کی ’سولر ریٹ نیٹس‘ یعنی آنکھوں کی نازک جھلی متاثر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی کے ولی عہد نے سورج گرہن کی ویڈیو شیئر کردی

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ افراد کی آنکھوں میں موجود ’ریٹینا‘ کی تہہ بھی جل گئی جس کے باعث اُن کی بینائی بالکل ختم ہوچکی ہے۔

ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین سے 6 ہفتوں کے دوران ریٹینا ٹھیک ہوجاتی ہے، متاثرہ افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ضرور ہیں مگر ابھی تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا اس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک رہا۔ طاقت ور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام بھی دیا تھا، گرہن لگنے کے دوران کئی ممالک میں دن کے اوقات میں بالکل اندھیرا چھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -