بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

وفاقی افسران بن کر شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ کرنے والے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شہریوں سے فراڈ کرنے والے گروہ کے دو ملزموں کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، ملزمان وفاقی اداروں کے افسران بن کر شہریوں سے اب تک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے فراڈ کرچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق ملزمان آصف اور افتخار چوہان اب تک شہریوں سے ایک کروڑ 60 روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کرچکے ہیں جن کے مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، ایک ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت داخلہ جب کہ دوسرا ڈپٹی ڈائریکٹر وزیراعظم ہائوس بن کر لوگوں سے فراڈ کرتا تھا۔

ایف آئی نے ان دونوں ملزمان کو فرار ہونے کی کوشش پر موٹر وے ٹول پلازا کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس گروہ کے ساتھ وفاقی پولیس کے 5 افسران بھی ملوث ہیں جن کی نشاندہی ہوچکی ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد ان افسران کو بھی گرفتار کرلیا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں