پیر, جون 8, 2026
اشتہار

1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کا انتظار ختم، بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105 آج منعقد ہوا، قرعہ اندازی کے نتائج میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔

اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین

نتائج کے تحت پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 429148 کے حامل نے جیتا، جبکہ دوسرے انعام کے فاتحین کے بانڈ نمبر 430347، 591133 اور 628300 ہیں۔

انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔

نیشنل سیونگز سینٹر جلد ہی مکمل ڈرا لسٹ بھی جاری کرے گا۔

پرائز بانڈز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا، جبکہ سال بھر ہونے والے ڈرا میں انعام جیتنے کا موقع ملتا ہے۔

ہر پاکستانی اپنی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ کسی بھی آفس، ڈیزائن شدہ کمرشل بینک یا نیشنل سیونگز سینٹر سے پرائز بانڈ خرید سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں