سیالکوٹ : 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، نتائج میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کردیا گیا۔
ملک بھر کے ہزاروں بانڈ ہولڈرز کی بے صبری سے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہوگئی ، ننیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106 کا انعقاد ہوا، قرعہ اندازی کے نتائج میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا۔
اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔
1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین
اس قرعہ اندازی میں پرائز بانڈ نمبر 024132 نے 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام جیتا۔
دوسرا انعام تین مختلف خوش نصیب نمبروں 026284، 355420 اور 407321 میں سے ہر ایک نے 10 لاکھ روپے کا دوسرا انعام اپنے نام کیا۔
نیشنل سیونگز سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی مکمل لسٹ (بشمول تیسرے انعامات) جیسے ہی باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی اور اسے فوری طور پر عوام کی سہولت کے لیے آن لائن فراہم کر دیا جائے گا۔
انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔
خیال رہے پرائز بانڈز پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ سرمایہ کار کو اصل رقم کا نقصان نہیں ہوتا، جبکہ سال بھر ہونے والے ڈرا میں انعام جیتنے کا موقع ملتا ہے۔
ہر پاکستانی اپنی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ کسی بھی آفس، ڈیزائن شدہ کمرشل بینک یا نیشنل سیونگز سینٹر سے پرائز بانڈ خرید سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


