تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

موذی مرض میں مبتلا بچی کی جان بچانے کیلئے 16 کروڑ کا انجیکشن درکار

نئی دہلی : 16 کروڑ روپے مالیت کے انجیکشن کی منتظر شیر خوار نور فاطمہ نے بھارتی وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجسھتان کے ضلع بیکانیر سے تعلق رکھنے والے چھ ماہ کی بچی موذی مرض میں مبتلا ہے جس کے باعث بچی کا آدھا جسم مفلوج ہوچکا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نور فاطمہ ’ایس ایم این‘ اسپائینل مسکولر ایتھراپی نامی موذی مرض میں مبتلا ہے جس کا علاج زولگینسما نامی انجیکشن کے ذریعے ممکن ہے جس کی مالیت 16 کروڑ روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچی کے والد ذیشان احمد مزدوری کرتے ہیں جس کی وجہ سے انجیکشن کا انتظام کرنا ناممکن ہے۔

نورفاطمہ کے والد نے وزیراعظم نریندر مودی نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بچی کو فوری طور پر انجیکشن نہ لگایا تو بچی کی تکلیف میں اضافہ ہوگا اور موت کا خدشہ بھی بڑھ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -