بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

خیبرپختونخواہ اورفاٹا میں طوفانی بارش ‘ مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں اور خیبرپختونخواہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔ٕ

تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے ماموند میں موسلادھار بارش کے باعث ایک مدرسے کے کمرے کی چھت منہدم ہونے سے 9 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خیبرایجنسی میں چار اور نوشہرہ میں دو جبکہ ضلع شانگلہ کے علاقے الپورئی میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش اورآندھی نےتباہی مچادی‘ 14افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ سال 11 جون کو پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں خاتون سمیت 14افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں