تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایک شخص نے پورے گھر کو کرونا زدہ کردیا، والد جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں ایک سے دوسرے شہر سفر کرنے والا شخص اپنے گھر کرونا وائرس کو بھی ساتھ لے آیا، کرونا سے شہری کے بزرگ والد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاندان کے دیگر 16 افراد بھی وائرس کا شکار ہوگئے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے پر ایک شخص کرونا وائرس سے متاثر ہو کر چل بسا جبکہ اس کے خاندان کے دیگر 16 افراد جن میں اس کی اہلیہ بھی شامل ہے، وائرس سے متاثر ہوگئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا بیٹا دوسرے شہر سے سفر کر کے اپنے والدین اور اہلخانہ سے ملنے کے لیے آیا تھا، اس نے سب سے مصافحہ کیا اور وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کیا۔

اس سے وائرس اس کے والدین سمیت خاندان کے دیگر افراد میں منتقل ہوگیا۔

بعد ازاں وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملنے جلنے کے سلسلے میں توازن سے کام لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ماحول میں بزرگ والدین سے ملاقات پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی البتہ ملاقات کرتے وقت وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کی پابندی ضرور کی جائے۔

وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ والدین سے ملاقات ضرور کی جائے مگر ان سے مصافحہ نہ کیا جائے، ان کے ہاتھ اور پیشانی کو بوسہ نہ دیا جائے۔ وبا کے پیش نظر ان دنوں اس سماجی روایت پر عمل نہ کیا جائے اور سماجی دوری اختیار کی جائے۔

Comments

- Advertisement -