کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 16 افراد گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 16 افراد گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران 16 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 120 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے منگھوپیرمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر گرفتار کرکے ملزم سے 1145 گرام چرس، 30 بورپسٹل، 5 راؤنڈز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عامرعرف کالا بلوچستان ساکران کےعلاقے میں روپوش تھا، ملزم کو منگھوپیربند مراد کے قریب سندھ بلوچستان سرحدی پٹی سے پکڑا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عامرعرف کالا بلوچستان سے منشیات کراچی اسمگل کررہا تھا۔


کراچی : رینجرزاورسی ٹی ڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک


یاد رہے کہ 19 اگست کو رینجرز اورکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی میں کورنگی نورانی بستی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں